مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مستردکر دی گئیں،جسٹس امجد رفیق نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسا سنگین معاملہ نظرانداز کرنے سے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا راستہ کھلے گا، مردہ جانوروں  کے گوشت سے بیماریاں لگتی ہیں جو برسو حتی کہ موت تک چلتی ہیں،عدالت نے کہا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلاہے ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں،ملزمان پر 600کلو مردہ جانورکا گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکر والا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔