معروف کڈنی ہسپتال ’ایس آئی یو ٹی‘ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کراچی کا فور سٹار ہوٹل خرید لیا

معروف کڈنی ہسپتال ’ایس آئی یو ٹی‘ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ...
معروف کڈنی ہسپتال ’ایس آئی یو ٹی‘ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کراچی کا فور سٹار ہوٹل خرید لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کڈنی ہسپتال ’ایس آئی یو ٹی‘ نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کراچی کا فور سٹار ہوٹل خرید لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور ایس آئی یو ٹی کی ٹرسٹی کشور زہرہ کی طرف سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایس آئی یو ٹی نے کراچی کی مرکزی شاہراہ پر واقع ریجنٹ پلازہ نامی ہوٹل خریدا ہے، جو بطور ہوٹل 20جولائی کو بند ہو جائے گا تاہم اس کے ہسپتال میں تبدیل ہونے میں ابھی کچھ عرصہ لگے گا۔
رپورٹ کے مطابق ریجنٹ پلازہ کی عمارت سے ہوٹل کا نام اور ’لوگو‘ ہٹا دیا گیااور اس کی جگہ ’SIUT‘ کے حروف آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے عمارت میں تبدیلیوں اور رنگ و روغن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ ہوٹل کو باقاعدہ ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لیے بیرون ملک سے ٹیم آئے گی جو عمارت کی ساخت میں ضروری تبدیلیاں کرے گی۔