سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعدد کھلاڑیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعدد کھلاڑیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی
 سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعدد کھلاڑیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نامورکھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دیدی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط،سلیمان عبداللہ، محمد بن داؤد تولو، عبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گالفر شہیر جیو موسی عارف اور شام کے تسنیم القصاب شامل ہیں۔سعودی عرب نے وژن 2030کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کیلئے اپنی شہریت کھول دی ہے، یہ اقدام وژن 2030کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔