ناجائز خواہشات کی تکمیل کی شرط پر ڈرامہ میں کام نہیں کرسکتی،نگار چوہدری

ناجائز خواہشات کی تکمیل کی شرط پر ڈرامہ میں کام نہیں کرسکتی،نگار چوہدری
ناجائز خواہشات کی تکمیل کی شرط پر ڈرامہ میں کام نہیں کرسکتی،نگار چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج پرفارمر نگار چوہدری نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ناجائز خواہشات کی تکمیل کی شرط پر ڈرامہ میں کام نہیں کرسکتی کیونکہ میں اپنی عزت سے زیادہ کسی چیز کو اہمیت نہیں دیتی ہوں۔نگار چوہدری نے بتایا کہ تماثیل تھیٹر کا ڈرامہ صرف اس لئے چھوڑا ہے کہ وہاں پر پروڈیوسر کی من چاہی جونیئر پرفارمرز کو سینئر کے مقابلہ میں اہمیت دی جاتی ہے یہ بات مجھے کسی طور پر گوارا نہیں ہے اس لئے میں نے ڈرامہ میں کام سے انکار کردیا ۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اب صرف پروفیشنل پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ڈراموں میں کام کروں گی۔فی الحال میرا عید تک ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -