نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی ویب سائٹ ہیک

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی ویب سائٹ ہیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے اور ہیکرز نے اس پر ’فری کشمیر‘کے عنوان سے ایک طویل پیغام جاری کردیا ہے ۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے اور طویل پیغام پوسٹ کیا تھا ۔ ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ’ فری کشمیر۔ آزادی ہمارا مقصد ہے۔پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’کشمیری فوجی گورننس نہیں چاہتے اور مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں ، بچوں کو مارنا، خواتین کی عزتوں کو پامال کرنا اور مردوں کی گرفتاریاں بند کرو‘۔پیغام میں مزید کہاگیا کہ وہ صرف بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اوربھارتی فورسز کے ظلم و تشد د سے نجات چاہتے ہیں ‘۔ویب سائٹ ہیک کئے جانے کے بعد انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے ویب سائٹ تک رسائی معطل کردی تھی۔ ویب سائٹ کو 18گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -