سونامی اور پانامی تیر کے نشانے پر

سونامی اور پانامی تیر کے نشانے پر
 سونامی اور پانامی تیر کے نشانے پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،سونامی اور پانامی دونوں تیر کے نشانے پر ہیں،آیندہ انتخابات میں طالبان نواز دونوں پارٹیوں کو شکست دیں گے۔ ملک کو کرپشن کے دونوں گارڈ فادروں سے نجات دلائیں گے.پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دنوں پارٹیا ں کھوکھلے دعوں کی بنیا د پر عوام اور ملک کو لوٹنے میں مصرو ف ہیں انہوں نے کہا کہ سونامی نے خیبر پختونخواکے عوام کو دکھ اور آنسووں کے سوا کچھ نہیں دیا، عمران خان کے انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، مشال خان کے والد کی فریاد عمران خان کے نئے پاکستان کی ایک جھلک ہے،مشال خان کے قاتل اب ان کے خاندان کے دشمن بن گئے ہیں،

مزید :

صفحہ اول -