کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، شاہد علوی

کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، شاہد علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے واضح کیا ہے کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی ، پاک فضائیہ کے سربراہ اسکواش کھیل کی ترقی کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بحالی آسان نہیں تھا، ورلڈ اسکواش میں بھی سیاست چلتی ہے ، کھلاڑیوں کو مزید محنت کرکے اپنی جیت سے سب کو شکست دینا ہو گی جبکہ کرکٹ میں گلیمر دیگر کھیلوں پر حاوی ہو چکا ہے ۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ترجمان پاک فضائیہ ائیر کموڈور محمد علی ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ائیر مارشل شاہد اختر علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن بہترین کارکردگی دکھانے والے پلیئر کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرئے گا، پاکستان نے اسکواش کھیل میں چالیس سال تک دنیا بھر میں حکمرانی کی اور ہماری کوشش ہے کہ اب جو خلا آیا ہوا ہے اسے پر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسکواش کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے فیڈریشن اسٹرٹیجی پر عمل کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے ، کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ فیڈریشن کھلاڑیوں کے فٹنس اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی ۔ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ قومی پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کھلوائے ۔ ائیر مارشل شاہد علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسکواش کی سالانہ گرانٹ صرف 35لاکھ روپے ہے جبکہ ائیر چیف مارشل اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر سکواش کھیل کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں جبکہ خواتین پلیئرز کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ، پاکستانی پلیئرز انٹرنیشنل رینکنگ میں نیچے ہیں اور پی ایس ایف انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ کروانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ قومی پلیئرز کی رینگنگ کو بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ اسکواش میں بھی سیاست چلتی ہے لیکن کھلاڑیوں نے محنت کر کے اپنی جیت سے سب کو شکست دینا ہے ۔