عالم اسلام میں آج جمعہ کو یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کے طور پر منایا جائیگا

عالم اسلام میں آج جمعہ کو یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کے طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر)عالم اسلام میں آج جمعتہ المبارک کو یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کے طور پر منایا جائے گا ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں علماء ، خطباء ، آئمہ ، ذاکرین اور واعظین ، عالم اسلام ، فلسطین اور حرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہی دیں گے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تمام مکاتب فکر کے علماء ، ذاکرین اور واعظین سے اپیل کی ہے کہ وہ عالم اسلام کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات فلسطین ، کشمیر ، شام ، عراق ، یمن کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور فلسطین اور حرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کریں اور مسلم امت کی وحدت اور اتحاد کیلئے انتہاء پسندی اور دہشت گردی جیسے ناسور سے نوجوان نسل اور مسلم امۃ کو محفوظ رہنے کیلئے قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دیں۔ پاکستان علماء کونسل اور دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا اسعد زکریا ، علامہ طاہر الحسن ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، علامہ ذاکر الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں الاقصیٰ اور حرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہی کیلئے ’’یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ‘‘ منایا جائے گا ۔
طاہر اشرفی