خطے میں امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پرویز خٹک

خطے میں امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا کریں گے وزیر اعظم دنیا کے ممالک پر خطے میں پاکستان کی اہمیت کو واضح کریں گے کیونکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کررہا ہے صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر عیدالفطر کا اعلان شہادتیں موصول ہونے پر کیا تمام مسلما نوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مانکی شریف میں عوامی اور سیاسی وفود سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آباشی لیاقت خان خٹک، قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک، ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک،ممبر ضلع کونسل اسحق خٹک، اسماعیل خٹک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کارکنوں میں زبردست جو ش وخروش دیکھنے کو ملا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ ما رکو بوجھ عوام پر نہ پڑے مگر ملکی معیشت کا اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو کٹھن فیصلے لینا پڑ رہے ہیں۔ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان بہت جلد ان مشکل حالات سے نکلے گا اور عوام اور ملک ترقی کریں گے۔ سابقہ حکمرانوں نے قرضوں پر قرضے لیکر اس ملک کو گنگال کررکھ دیا تھا۔ اب ملکی معیشت کودوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاک افواج ملک پر انچ آنے نہیں دے گی۔ ملکی سلامتی اور بقا کے لیے پاک افواج ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکردگی پر یقین ہے۔ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ریکارڈ قانون سازی کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آج ملک جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کی تمام تر زمہ داریاں سابقہ حکمرانوں پر ہے اور سب نے باریاں بانٹ کر اس ملک کولوٹا۔ وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کوایماندار قیادت مل چکی ہے جس نے بائیس سال کی سیاسی جدوجہد میں کرپشن اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف جہاد کیا اب مزید کرپشن ولوٹ کھسوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے لوٹ مار کی سیاست کوفل سٹاپ لگ چکا ہے اس ملک کو ایماندار قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور قومی اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے اجلاس بہت جلد منعقد ہوگا۔ وفاقی حکومت عوام دوست اور متوان بجٹ پیش کرے گی جس میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاگا کیونکہ عوام پہلے ہی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے گا ٹیکس نہ دینے والوں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنا ذمہ واجب الادا ٹیکس بروقت ادا نہیں کریں گے تو ملک کی معیشت کیسے بہتر ہوگی۔
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -