شبقدر میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمیل ملک

شبقدر میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے شب قدر میں سیشن کورٹ کے باہرخود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے د ھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا دہشت گردی کا یہ اندوھناک سانحہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے جس سے دہشت گردوں کے اسلا م اور پاکستان دشمن عزائم ایک بار پھر عیاں ہوگئے ہیں،سیشن کورٹ کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر خودکش حملہ آور کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روکا،انکی یہ عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی ،پوری قوم سانحہ شب قدر پر ایک بار پھر سوگوار نظر آرہی ہے اوردہشت گردتنظیموں کے مکروہ اور مذموم ایجنڈے سے نفرت کا اظہار بھی کررہی ہے،معصوم اور بیگناہ انسانوں کا خون بہنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ گمراہ اور بھٹکے ہوئے لوگ اسلام کے نام پراسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا نفاذ چاہتے ہیں جسے افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی ادارے ناکام بنادینگے۔