ایکو سٹارکا 75 انچ کا 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی متعارف

ایکو سٹارکا 75 انچ کا 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ایکو سٹار نے جدید ایل ای ڈی اور سمارٹ ٹیلی ویژنز کا نمایاں موجد ہونے کے ناطے حال ہی میں اپنا 75 انچ کا بڑا 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی جاری کر دیا ہے۔ وسیع رینج کی دلچسپ خصوصیات اور شاندار تصویری معیار فراہم کرتے ہوئے ایکو سٹار ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کی قیمتیں بھی انتہائی مسابقتی ہیں تاکہ صارفین اپنی رقم کے بدلے بہترین چیز حاصل کر سکیں جیسے کہ 75 انچ کا آرٹ پیس صرف 2 لاکھ 59 ہزار روپے مالیت میں دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں ایکو سٹار ایل ای ڈی کے ساتھ مفت QWERTY ایئر ماؤس بھی فراہم کر رہا ہے لہذا خریدار سات ہزار روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں۔ ایکو سٹار اپنے ڈسپلے مراکز سے نیا 75 انچ کا ایل ای ڈی حاصل کرنے والے صارفین کے لئے مفت ساؤنڈ بار کی خصوصی ڈیل بھی پیش کر رہا ہے۔ صارفین حقیقی تھیٹر اور سینما ساؤنڈ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایکو سٹار ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز شاندار تصویری معیار ڈیپ بلیک لیولز کے ساتھ درست رنگ، سولڈ ویڈیو پروسیسنگ اور انتہائی حیران کن کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ اس ٹیلی ویژن میں فراہم کی گئی بہترین ریزولیشن 3840x2160 بے مثال تصویر کا معیار فراہم کرتی ہے۔ 75 انچ کی وائیڈ سکرین تصویر کو انتہائی گہری اور اعلیٰ معیار کے رنگوں کے ساتھ پیش کرتی ہے اور کنٹراسٹ حیران کن تصویر کا رزلٹ فراہم کرتا ہے۔ خوبصورت ڈیزائن مکمل پتلا سمارٹ ٹیلی ویژن صارفین کے گھر کو حیران کن ہوم تھیٹر بنانے کے لئے مکمل طور پر موزوں ہے۔ 75UD921 سمارٹ اینڈرائیڈ کے ساتھ بھرپور تفریح کا حتمی زون ہے اور لائیو ٹی وی، ویڈیو گیمز اور سوشل نیٹ ورکنگ کے درمیان کوئی سرحد مقرر نہیں ہے۔ صارفین ویب براؤزنگ، فیس بک، سکائپ کالنگ، یو ٹیوب اور بہت سی دیگر ایپلی کیشن اس ٹیلی ویژن پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکو سٹار ایل ای ڈی ٹی وی فاسٹ موشن پروسیسنگ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس میں بہترین پکچر کوالٹی برائٹ، ہائی کنٹراسٹ، کلر فل امیجز اور اسٹینڈرڈ اور ایچ ڈی آر انکوڈڈ کنٹنٹ کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ موشن پروسیسر کی خصوصیت موشن انجن انشورز کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے جس سے واضح تصویر ایکشنز کی تیز رفتاری کے باوجود قدرتی اور معمول کے مطابق رہتی ہے۔

مزید :

کامرس -