صدر  ضیاالحق نے راجیو گاندھی سے کہا کہ آپ  اپنی فوجیں بارڈر پر لے آئے ہیں مگر آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے پاس وہ ’’شے‘‘ بھی ہے ،یہ سن کر بھارتی وزیراعظم کی کیا حالت ہوئی اور بھارتی فوج نے کیا  کیا؟ ڈاکٹر اجمل نیازی نے وہ بات بتادی جو شاید آپ کو معلوم نہیں 

صدر  ضیاالحق نے راجیو گاندھی سے کہا کہ آپ  اپنی فوجیں بارڈر پر لے آئے ہیں مگر ...
صدر  ضیاالحق نے راجیو گاندھی سے کہا کہ آپ  اپنی فوجیں بارڈر پر لے آئے ہیں مگر آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے پاس وہ ’’شے‘‘ بھی ہے ،یہ سن کر بھارتی وزیراعظم کی کیا حالت ہوئی اور بھارتی فوج نے کیا  کیا؟ ڈاکٹر اجمل نیازی نے وہ بات بتادی جو شاید آپ کو معلوم نہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے تعلقات کشیدہ ہیں تاہم بدستور صورتحال معمول پر آرہی ہے لیکن اب بھی مکمل طورپر سب اچھا نہیں ہے ، ایسے میں معروف کالم نویس ڈاکٹر اجمل نیازی نے پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کا ایک واقعہ اپنے قارئین کیساتھ شیئرکیا ہے ۔

نوائے وقت میں چھپنے والے کالم میں ڈاکٹر اجمل نیازی نے لکھاکہ ’’صدر جنرل ضیاء الحق نے کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے سے دعوت کے بغیر بھارت کا دورہ کیا۔ بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو دلی ائیر پورٹ پر صدر جنرل ضیاء الحق کا استقبال کرنا پڑا اور پھر الوداع بھی کہنا پڑا۔

صدر ضیا کی یہ بات بہت عام ہوئی۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی سے کہہ دیا کہ آپ بڑے ملک بھارت کے وزیراعظم ہیں۔ اپنی فوجیں ہمارے بارڈر پر لے آئے ہیں۔ مگر آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے پاس وہ ’’شے‘‘ بھی ہے یہ سن کر راجیو گاندھی کا چہرہ فق ہو گیا۔ دوسرے دن بھارتی فوجیں پاکستانی بارڈر سے واپس چلی گئیں۔ تب تک پاکستان نے ایٹمی دھماکے نہ کئے تھے۔ یہ سعادت وزیراعظم نواز شریف کے نصیب میں لکھی ہوئی تھی۔ جنرل ضیا نے ایک بار کہا تھا کہ اللہ کرے میری زندگی بھی نواز شریف کو لگ جائے۔ نواز شریف کو اس دعا پر غور کرنا چاہئے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ بھارت کے وزیراعظم مودی نجانے کیسے وزیراعلیٰ اور پھر وزیراعظم بن گئے ہیں۔ انہیں صرف مسلمان دشمنی نے یہ کامیابی دلوائی ہے۔ بھارت اپنے آپ کو سیکولر ملک کہتا ہے اور ان متعصبانہ مظالم کا یہ حال ہے۔ بھارت ایک ہندو ملک ہے۔ دنیا میں صرف ایک ہی ہندو ملک ہے۔ بھارت اگر نہ رہا تو دنیا میں کوئی ہندو ملک نہ ہو گا۔ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ اگر خدانخواستہ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر بھی دنیا میں کئی دوسرے مسلمان ملک موجود ہیں۔ وہ سارے مسلمان ملک پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جو ایٹمی پاور ہے۔ ایٹم بم ہم نے اپنی حفاظت کے لیے بنایا ہے۔ مگر بھارت یاد رکھے کہ اگر پاکستان کو خطرہ ہوا تو وہ ایٹم بم چلانے سے بھی گریز نہیں کرے گا‘‘۔

مزید :

قومی -