وقار یونس کی بطو ہیڈ کوچ تقرری فائدہ مند ثابت ہو گی،وسیم اکرم

وقار یونس کی بطو ہیڈ کوچ تقرری فائدہ مند ثابت ہو گی،وسیم اکرم
 وقار یونس کی بطو ہیڈ کوچ تقرری فائدہ مند ثابت ہو گی،وسیم اکرم
کیپشن: waqar youns

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باﺅلر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وقار یونس کی بطور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تقرری فائدہ مند ثابت ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 6 مئی کو وقار یونس کو دوبارہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں عظیم فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ سے قبل وقار یونس کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ تقرری خوش آئند ہے، یہ مثبت پیش رفت ہے اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے اور نوجوان ہمیشہ ان سے متاثر ہوئے ہیں اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ پی سی بی نے اچھا فیصلہ کیا ہے اور یہ ٹیم کے وسیع مفاد میں اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے اسلئے وقار یونس کو چاہیے کہ وہ میگا ایونٹ کو سامنے رکھ کر کھلاڑیوں کو اس کیلئے بھرپور تیاری فراہم کریں تاکہ ٹیم ایونٹ میں بہترین نتائج دے سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پی سی بی میں موجودہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ خواہش کے مطابق نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف ڈیپارٹمنٹس ٹیموں کے کوچز کو ایک یونٹ کے طور پر مل کر کام کرنا ہو گا۔