مردانہ جنسی تشدد کا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا

مردانہ جنسی تشدد کا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا
مردانہ جنسی تشدد کا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندر میں اوباش شخص نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر اچھی خاصی چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ بچے کی حالت خراب ہونے پر اُسے ہسپتال میں منتقل کردیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق مراکہ کوارٹر کے رہائشی صدیق کا 5سالہ بیٹا ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ شہزاد اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اکیلے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلے داروں نے بچے کی چیخ و پکار سن کر ملزم شہزاد کو پکڑ کر اس کی دھلائی کی اور پولیس کو اطلاع کرکے ان کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -