Pepsi تو آپ نے بہت پی ہوگی اور اس کے مطلب کے بارے میں افواہیں بھی بہت سنی ہوں گی، لیکن دراصل لفظ Pepsi کا کیا مطلب ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

نیویارک(نیوزڈیسک) ہم کئی طرح کے برانڈز کی چیزیں استعمال کرکے فخر محسوس کرتے ہیں لیکن کیا آپ کومعلوم ہے کہ معروف برانڈز کے کیا معنی ہیں اور یہ کس طرح ماخوذ ہیں،آئیے آپ کو کچھ برانڈز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پیپسی
یہ ایک میڈیکل اصطلاح سے نکلا ہے جس کامعنی ہضم کرنے کے ہیں۔پیپسی کے موجدڈیوس براڈہم ایک ڈاکٹربنناچاہتاتھالیکن مجبوریوں کی وجہ سے یہ تعلیم مکمل نہ کرسکااور فارمیسی پڑھنے کے بعد فارمیسسٹ بن گیا۔اس نے ایک مشروب بنایا جسے چینی،پانی،کیرامیل اورلیموںکے تیل سے ملاکربنایاجاتا تھا۔ابتداءمیں اس کا نام’براڈ ڈرنک‘تھا لیکن بعد میں اس نے یہ نام بدل کر’پیپسی کولا‘کردیا جوکہ dyspepsiasyلیاگیا تھا جس کامطلب ہضم کرنا ہے۔
Panera Bread
یہ امریکہ کامشہور برانڈ ہے جہاں لوگ بریڈ اور سینڈوئچ کھاتے ہیں۔یہ لاطینی اور ہسپانوی الفاظ کامجموعہ ہے۔ہسپانوی میں pan کا مطلب بریڈ اور eraکا مطلب وقت یا دورکے ہیں۔اگر انہیں ملاکر پڑھا جائے تو ’بریڈ کا وقت‘ بنتا ہے۔
Google
آپ کو جان کر شدید حیرت ہوگی کہ یہ یہ نام غلطی سے (ٹائپوکی غلطی)سے رجسٹر ہواتھا۔سٹین فورڈ یونیورسٹی اساتذہ اورطالبعلم نام کے لئے بات چیت کررہے تھے اور اس کا بانی لیری پیج بھی موجود تھا۔زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ اس کا نامgoogolplexرکھاجائے اور اس پر اتفاق تھا لیکن غلطی سے ایک طالبعلم نے اس کا ناپgoogleرجسٹر کردیا۔
McDonald's
ریمنڈ کروک ایک ملک شیک مشینز کا سیلزمین تھااور وہ دوبھائیوں میک میکڈالنڈز اور ڈِک میکڈانلڈزکے برگر ریسٹورنٹس سے بہت متاثرہوااور وہ ان کی دکان کا پورے امریکہ میں ایجنٹ بند گیا۔یہ دونوں بھائی کیلی فورنیا کے ایک شہر میں برگر کی دکان چلاتے تھے اور یہاں سے ریمنڈ نے اس معروف نام کو رجسٹر کروایا۔
ٓAdidas
اگرآپ یہ سمجھ رہیں کہ یہ نامAll day I dream about soccerکا مخفف ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ یہ ایک اتھیلٹ Adolf Dassierکے نام سے ماخوذ ہے۔پہلے دو الفاظ Adاوردوسرے نام میںDassہے اور ان دونوں کو ملاکر یہ برانڈ سامنے آیا ہے۔یہ فٹبال کا ایک معروف برانڈ ہے اور دنیا کے بڑے بڑے فٹبالر اس کا استعمال کرتے ہیں۔
Rolex
گھڑیوں کے اس معروف برانڈ Hans Wilsdorfکا مالک ایک ایسا نام چاہتا تھاجسے کسی بھی زبان میں آسانی کے ساتھ لیا جاسکے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے کئی نام آزمائے لیکن کسی میں بھی کامیابی نہ ہوئی اور ایک دن صبح کے وقت یہ نام اچانک اس کے ذہن میں آگیا۔
Starbucks
اس کے مالک گارڈن بوکر کاکہنا ہے کہ اس نام کی تلاش میں کافی محنت کرنا پڑی۔اس کا کہنا ہے کہ پہلے خیال تھا کہ ایسا نام بنایا جائے جس میںstکے الفاظ آئیں کیونکہ اس کے خیال میں یہ طاقتور الفاظ ہیں۔ پھر کسی نے دو پہاڑیوںCascadesاورMount Rainierکے نام دئیے اور ان کے درمیان ایک قصبہ تھاجس کا نامStarboتھااور یہیں سے اس کے ذہن میں یہ معروف برانڈ کانام آیا۔
GAP
انگریزی میں اس کا مطلب دو چیزو ں کے درمیان فرق کے ہیں اور اس برانڈکا مطلب بچوں اور بالغوں کے درمیان عمری تفاوت کے ہیں۔
Haagan Dazs
دنیا بھر میں معروف اس آئسکریم کمپنی کابانی پولینڈ سے امریکہ آنے والاایک شہری یہودی النسل ریوبن ماٹس ہے۔ بظاہر ڈینش نام والی کمپنی کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں اور اس کے مالک نے ڈنمارک کو عزت دینے اور شکرگزار ہونے کے لئے اس کا نام ڈینش میں منتخب کیا۔ ایک انٹرویو میں اس کا کہنا تھا کہ دوسری عالمی جنگ میں صرف ڈنمارک نے یہودیوں کو بچایا تھا اوران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ نام رکھا،اس کا کوئی مطلب نہیں اور یہ صرف ڈینش زبان کے الفاظ ہیں۔
Nike
یونانی حکومت کے دور میں فتح کی دیوی کو Nikeکہا جاتا تھا اور یہ نام وہاں سے لیاگیا ہے۔
ٓAmazon
اس معروف ویب سائٹ کانام برازیل کے جنگلات سے لیاگیا ہے جنہیں ایمازون کہا جاتا ہے۔پہلے اس کا نام Relentlessرکھا گیا تھا اور ابھی بھی اگر آپ یہ لفظ لکھ کر براﺅز کریں تو آپ کو خودبخود ایمازون کی طرف چلے جائیں گے۔