بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ سن کر کپتان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی ,بلاول نے بڑی خواہش پوری کر دی

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ سن کر کپتان کی خوشی ...
 بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کیلئے ایسا کام کر دیا کہ سن کر کپتان کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی ,بلاول نے بڑی خواہش پوری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو کراچی کے حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے پی پی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلسے کے لیے کوئی اور جگہ ڈھونڈ لیں ۔ان کا کہنا ہے کہ حکیم سعید گراﺅنڈ میںہم نے جلسے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے لیکن تحریک انصاف کے کیمپ سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پتھراﺅ کیا گیا ،تحریک انصاف نے غلط رویہ اختیار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکیم سعید گراﺅنڈ میں جلسہ کر لیں ،کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کر سکتے ہیں۔بلاو ل بھٹو نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے پیپلز پارٹی جلسے کے لیے دوسری جگہ تلاش کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ رات حکیم سعید گراﺅنڈ میں تصادم ہو گیا تھا جس میں دونوں جماعتوں کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -