ای ایم ایس کی جانب سے سعودی محکمہ ڈاک کیلئے عالمی ایوارڈ

ای ایم ایس کی جانب سے سعودی محکمہ ڈاک کیلئے عالمی ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) انٹرنیشنل ڈاک آرگنائزیشن (یو پی یو) کے ماتحت ایکسپریس ڈاک کوآپریٹو (ای ایم ایس) نے سعودی محکمہ ڈاک کو کیئر سروس ایوارڈ جاری کیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ڈاک آرگنائزیشن (یو پی یو) کے رکن ممالک بین الاقوامی ڈاک اور پارسل سے متعلق رابطہ رسانی کا موثر نظام قائم کیے ہوئے ہیں۔سعودی محکمہ ڈاک اپنے صارفین کو متعدد سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ ڈاک یا پارسل بھیجنے والے کو پندرہ دن کے اندر ڈاک یا پارسل سے متعلق کسی بھی سوال کا مفصل جواب فراہم کرنے کی پابندی کررہا ہے۔سعودی محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹر انف بن احمد ابانمی نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ محکمے کو یہ انعام دوسری مرتبہ مل رہا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ صارفین کا ہم پر اعتماد مضبوط ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -