بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، مشعال ملک

  بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد(آئی این پی): حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فوج نے کو رونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پلوامہ میں 3سے زائد کشمیری زخمی ہو ئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
بھارتی فوج کے افسران کشمیریوں پر کارپٹ بمباری جیسے بیانات دے رہے ہیں، یہ بیانات بھارتی منصوبہ واضح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑا رہی ہے، بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔
مشعال ملک