تعلیمی مسائل حل کئے جائیں پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر

تعلیمی مسائل حل کئے جائیں پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)اوکاڑہ یونیورسٹی کے ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنی فیکلٹی کے ساتھ آن لائن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو درپیش موجودہ مسائل کو پالیسی ساز ادار ے اور اساتذہ ایک مجوعی نقطہ نظر اور طرز عمل کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں۔ طلبہ کو صحت کے مواقع ملنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کی بہتر کارکردگی اور کامیابی کا انحصار محض اچھے تعلیمی اداروں کے انتخاب پر ہی نہیں بلکہ اس کے لیے زندگی کے تمام پہلووں کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ طلباء کو بھرپور توجہ اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اداروں سے باہر بہت ساری ضروریات اور مواقع درکار ہوتے ہیں۔
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ ذہنی نشوونما اور حصول علم کی طرف رغبت کے لیے طلباء کو صحت کی دیکھ بھال، خوراک، صاف پانی، پرسکون رہائش اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے مساوی مواقع ملنا بے حد ضروری ہے، اور یہ تمام چیزیں تعلیمی اداروں کے دائر ہ کار سے نکل کر معاشرے اور حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وبا نے دنیا بھر کے طلباء میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے استعمال کے زمرے میں پائی جانے والی تفریق کو واضع کر دیا ہے، کیونکہ طلباء کی ایک بڑی تعداد ایسی دیکھنے میں آئی ہے کہ ان کو اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ تک دستیاب نہیں جس کے باعث اور ای لرننگ کا باقاعدہ حصہ نہیں بن سکتے۔
وائس چانسلر نے پالیسی سازوں، تعلیمی اداروں اور معاشرے کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اس بحرانی صورت حال سے سبق سیکھتے ہوئے تعلیم نظام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب داخلوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ طلباء کو زندگی کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔