میرے کھیت میں کیوں آئی؟‘ مری کے رہائشی نے پڑوسی کی گائے پر گولی چلا دی

میرے کھیت میں کیوں آئی؟‘ مری کے رہائشی نے پڑوسی کی گائے پر گولی چلا دی
میرے کھیت میں کیوں آئی؟‘ مری کے رہائشی نے پڑوسی کی گائے پر گولی چلا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مری کے ایک رہائشی نے پڑوسی کی گائے اپنے کھیت میں آنے پر ا±سے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ 
سوشل میڈیا ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق مری کی یونین کونسل سنی بینک سے متصل گاو¿ں سندھیاں کے مکین فیضان نثار کے مطابق گائے چارے کی تلاش میں پڑوسی کے کھیت میں داخل ہو گئی تھی۔ ملزم نے وجہ معلوم کئے بغیر گائے کو تین گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گائے اپنے ہی کھیتوں میں گھاس چرتے چرتے پڑوسی کے کھیت میں داخل ہو گئی۔ جب ا±نہیں اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی تو معلوم ہوا کہ ا±ن کی گائے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔فیضان نثار نے ا±ردو نیوز کو بتایا کہ گاو¿ں میں گزر بسر مویشی پال کر ہی ہوتا ہے۔ ان کا خاندان گزشتہ کچھ عرصہ سے اسی پیشے کے ساتھ وابستہ ہے۔ وہ گائے کا دودھ بازار میں جا کر بیچتے تھے اور گھر کے اخراجات پورے کرتے تھے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی گائے روزانہ 12 کلو تک دودھ دیتی تھی، گائے کے ہلاک ہونے کی وجہ سے انہیں 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔