تحریک انصافترقی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے،رانا بابر حسین

تحریک انصافترقی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ان کے چار اراکین قومی اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے باقی ساتھی بھی ان کے ساتھ چھوڑ جائیں گے ،عمران خان اب دھاندلی دھاندلی کا ورد چھوڑ دیں اور ملک کو ترقی کرنے دیں ،عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے تحریک انصاف ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان جھوٹے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی تحریک سول نافرمانی ناکام ہوگئی ہے ،ان کا دھرنا تو ناکام ہوچکا اور وہ اب کس مقصد کے لئے احتجاج کررہے ہیں ،ان کی 30نومبر کی احتجاج کال پر کوئی ساتھ نہیں دے گا ،طاہر القادری فوری ملک چھوڑ گئے ہیں اور اب عمران خان بھی ملک چھوڑ جائیں گے ،تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں