لنڈی کوتل کے ہائی سکول میں یتیم بچوں میں یونیفارم تقسیم

لنڈی کوتل کے ہائی سکول میں یتیم بچوں میں یونیفارم تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لنڈی کوتل (نمائندہ پاکستان)لنڈیکوتل گورنمنٹ ہائی سکول عبدلغفور خان کلی میں مخیر حضرات کی طرف سے 62یتیم طلباء میں سکول کے کپڑے تقسیم کئے گئے اس موقع پر سکول میں ایک پر وقار تقریب منقعد ہوئی جس میں سکول کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران سکول کے طلباء نے ملی نغمے ،مزاحیہ خاکے ،اور نظمیں پیش کئے جس سے طلباء خوب لطف اندوز ہو ئے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سکول کے پرنسپل حاجی بہادر شینواری نے کہا کہ علاقے کے طلباء میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہ ہے جنہوں نے ہمیشہ تعلیم کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ یتیم طلباء کی مد د علاقے کے تمام مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری ہے اور علاقے کے جملہ غریب طلباء کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کی کے لئے بھر پور جدوجہد کرینگے تاکہ غریب طلباء کا مستقبل روشن ہو سکے اور وہ تعلیم کی نعمت سے محروم نہ ہو سکے۔