چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری لٹنے پرمجبور 

چوری، ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہری لٹنے پرمجبور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق صدر پولیس کے علاقے میں چونگی نمبر ایک کے قریب دو ڈاکوؤں نے علی اصغر کی دکان سے 20ہزارروپے چھین (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)


لئے شاہ شمس پولیس کے علاقے محلہ اسلا م نگر میں سیف اللہ سے بارہ ہزارروپے چھین لئے گئے ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے محمد رمضان سے موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے میں دانش کی والدہ سے 60ہزار رپے، کینٹ پولیس کے علاقے میں اسما رفیق سے پرس چھین لیاگیا جس میں دس ہزارروپے اور موبائل فون تھا جلیل آباد پولیس کے علاقے ولایت آباد سے نویداحمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے سے جمیل احمد اور ندیم کے موٹرسائیکل،  قطب پور پولیس کے علاقے سے محمودالحسن کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد ناصر اوردیگر چھ افراد کے موبائل فون، شیر زمان کی دکان سے 50ہزار روپے مالیت کا سامان، محمد زکریا کی دکان سے 60ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے طالب حسین کا موبائل فون سیٹ، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے شکیل کا موٹرسائیکل اور محمد سلیم کے گھر سے 21لاکھ 63ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی گئی محمد عرفان نے صد ر پولیس کو درخواست دی کہ نقاش اس کے بہنوئی اشفاق کے گھر میں ملازم تھا نقاش  اس کے بہنوئی اشفاق کے فوت ہوجانیکے بعد جعلی دستخط کرکے بنک سے پنشن نکلواتا رہا اور گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کیزیورات ونقدی بھی چوری کر لی محمد اصغر نے صدر پولیس کو درخواست دی کہ علی حسن، عارف اور فرحان وغیرہ نے اس کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے الپہ پولیس کے علاقے میں محمد علی کے گھرسے بکری، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عمران کا موٹرسائیکل، دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے محمودالرحمان کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں عمران کی دکان سے 67ہزارروپے مالیت کا سامان، محمد رمضان کے گھر سے موبائل فون اوربدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں عبدالستار کے گھر سے منیر وغیرہ نے 30ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد رضوان کی دکان سے 5موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے۔
وارداتیں