کراچی‘یکجہتی کشمیر اینڈ شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی‘یکجہتی کشمیر اینڈ شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کورنگی جیمخانہ کے اشتراک سے جاری یکجہتی کشمیر اینڈ شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں 36بی سینئر‘ کورنگی گرین اور شہید ملت نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو یکساں مارجن سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا‘ کورنگی جیمخانہ فٹبال اسٹیڈیم کی سبزہ زار فیلڈ پر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ36بی سینئر اور گزری اسٹار کے مابین کھیلا گیا وقفہ تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا‘ وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی‘46ویں منٹ میں 36بی سینئر کو گول اسکور کرنے کے ایک سنہری موقع ملا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسد نے گیند کو جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلادی‘ گزری اسٹارنے گول برابر کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں لیکن کھیل کے اختتام تک وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے میچ میں کورنگی گرین نے ایک سخت مقابلے کے بعد ینگ ہزارہ کو ایک ایک گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ بنالی‘ مقابلے کا واحد گول فاتح ٹیم کے رضا نے38ویں منٹ میں اسکور کیا۔ تیسرا میچ شہید ملت کورنگی اور نیو شاہین لانڈھی کے درمیان کھیلا گیا انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہید ملت نے ایک گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی‘ وقفہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے  برابر تھا‘ وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے ایک موقع پر نیو شاہین کو گول کرنے کا آسان موقع ملا لیکن گل خان نے گیند پوسٹ سے باہر پھینک کر اس موقع کو ضائع کر دیا کھیل ختم ہونے سے صرف دو منٹ قبل شہید ملت کے سعید الحق نے ناصر کے پاس پر گول اسکور کرکے اپنی جیت کو یقینی بنادیا۔
٭٭٭٭٭