ممنوعہ فنڈنگ کیس،جسٹس علی ضیاء باجوہ کی سماعت سے معذرت

ممنوعہ فنڈنگ کیس،جسٹس علی ضیاء باجوہ کی سماعت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی ضیاء باجوہ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی نوٹس کے خلاف دائردرخواست کی سماعت سے معذرت کرلی،فاضل جج درخواست دوسرے بنچ کے پاس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو بھجوا دی،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ انتظار حسین پنجوتھہ میرے ساتھی وکیل رہ چکے ہیں اسی لئے شائد وہ پیش نہیں ہونا چاہتے، ذاتی وجوہات کی بناء پر انتظار حسین پنجوتھہ کی طرف سے دائر کیے گئے کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا، سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار انتظارحسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے ایسوسی ایٹ نے استدعا کی کہ درخواست کو سماعت کے لئے آج ہی مقرر کرنے کی ہدایت کر دی جائے۔
جسٹس علی ضیاباجوہ 

مزید :

صفحہ آخر -