شعیب ملک اورثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہوں کے درمیان خاتون کھلاڑی نے پراسرار پیغام جاری کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہوں میں شدت آ گئی۔" ایکسپریس نیوز" کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ اکٹھے منائی۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کی ایک بھی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ نہیں کی گئی تاہم شعیب ملک نے ایک تصویر شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد دیتا ہے۔“فیس بک پیج ’جان لو‘ کے مطابق گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کی طرف سے اپنے انسٹاگرام پر ایک ایسی سٹوری پوسٹ کی گئی جس سے ان کی علیٰحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
ثانیہ مرزا کی طرف سے سٹوری میں ایک تحریرپوسٹ کی گئی جس میں عربی اور انگریزی زبانوں میں لکھتا ہوتا ہے کہ ”ٹوٹے ہوئے دل اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے کہاں جائیں؟“اس فیس بک پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہی ہے۔ سید احمد نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”دونوں کو اپنے معاملات پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اپنی اولاد کا سوچنا چاہیے۔ شعیب ملک کو زیادہ کھلے دل اور دماغ کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ خواتین جذباتی ہوتی ہیں۔“