آپ  کی پولیس راستے بحال کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، وفاق نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے  چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا

آپ  کی پولیس راستے بحال کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، وفاق نے ...
آپ  کی پولیس راستے بحال کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، وفاق نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے  چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  وفاقی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ  دونوں صوبوں کی شاہرات بلاک کر کے نظام زندگی مفلوج کیا جا رہا ہے ، صوبے آرٹیکل  15 کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت میں ناکام ہیں، مظاہرین کو فوری ہٹا کر موٹر ویز اور شاہرات کو بحال کیا جائے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وفاق کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عوام کومشکلات کا سامنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ،  پولیس  امن و امان برقر رکھنے اور راستے کھلوانے کی بجائے  خاموش تماشائی ہے ، مظاہرین نے عوام کی نقل و حرکت کو بند رکھا ہے جو آئین کے آرٹیکل پندرہ کی خلاف ورزی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -