سپریم کورٹ میں کتنے مالیاتی مقدمات زیر التوا ءہیں ۔۔؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں کتنے مالیاتی مقدمات زیر التوا ءہیں ۔۔؟ اس حوالے سے حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں97 ارب کے 3ہزار 496 مالیاتی مقدمات زیر التواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ٹیکس مقدمات کی مقدمہ بازی سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں غیر ضروری مالیاتی مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنے اور ٹیکس مقدمات میں غیر ضروری حکم امتناع لینے اور التواء مانگنے کی روش کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔
"جنگ " کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا ء مالیاتی مقدمات میں کمی لانے اور جسٹس سیکٹر ریفارمز کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان کمیٹی کے سربراہ ہونگے، ٹیکس ماہر عاصم ذوالفقار، امتیاز احمد خان اور سینئر ایف بی آر نمائندہ کمیٹی میں شامل،ٹیکس ماہر شیر شاہ خان کمیٹی کوآرڈینیٹر ہونگے جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سیکریٹری خزانہ کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔