5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی۔

  تفصیلات کے مطابق ایک مثبت پیشرفت میں قطر نے 5 ایل این جی کارگوز کی آمد کو 2026 تک مؤخر کر دیا ہے جو پاکستان کو بیل آؤٹ کرنے کے لیے 2025 میں پہنچنا تھے۔ پاکستان کو ایل این جی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لائن پیک پریشر کئی گنا بڑھ گیا جس کی وجہ سے ملک کے قومی پائپ لائن نیٹ ورک کو خطرہ لاحق ہو گیا جس کی بنیادی وجہ ملک بھر میں گیس کی کھپت میں بڑے پیمانے پر کمی ہے۔

 وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے" دی نیوز" کو تصدیق کی کہ قطر نے پاکستان کی باضابطہ درخواست کو قبول کیا ہے جس کی وجہ سے حکام نے 2025کے لیے ایل این جی کارگوز کی سالانہ ترسیل کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان نے قبل ازیں باضابطہ طور پر قطر سے درخواست کی تھی کہ 5 ایل این جی کارگوز کی ری شیڈولنگ کی جائے جو کیلنڈر سال 2025 میں درآمد کئے جانے تھے اور اب ملک کو 2026 میں دونوں معاہدوں کی لچکدار شق کے تحت وہ مل جائیں گے۔