توشہ خانہ 2کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟جج نے بتا دیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 12نومبر کو سنایا جائے گا۔