عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات ،تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم

عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات ،تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی ...
عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات ،تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈراموں کو مہذب،فیملی اور ثقافتی بنانے کے لیے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کی سربراہی میں 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی میں سینئر اداکار سہیل احمد، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی،سلیم البیلا،قیصر پیا،افتخار ٹھاکر اور ماجد خان شامل ہیں۔ تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی 15 دن میں اپنی سفارشات جمع کروائے گی.

 اس حوالے سے وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری اور سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی سے تھیٹر کے سینیئر فنکاروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عظمٰی بخاری نے کہا کہ  ایڈوائزری کمیٹی کا بنیادی مقصد تھیٹر ڈرامے کو دوبارہ مہذب، شائستہ اور فیملی تھیٹر ڈرامے بنانا ہے۔ سٹیج ڈراموں کے ریوائیول کے لیے سبسڈی دینی پڑی تو اس کے لیے بھی میکنزم بنایا جائے گا۔ تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کا مقصد سٹیج ڈراموں سے بیہودگی کا خاتمہ اور اصل ثقافتی تھیٹر بنانا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام 20 اور 21 نومبر کو تھیٹر فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ تھیٹر فیسٹیول میں سٹیج کے اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تھیٹر فیسٹیول مکمل فیملی فیسٹیول ہوگا۔ تھیٹر فیسٹیول میں پنجاب کی ثقافت،تہذیب اور روایتی طنز و مزاح سے بھرپور ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین الحمراء رضی احمد بھی موجود تھے۔