موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لئے ونٹر پیکیج کا پلان تیار کرلیا۔ 
ذرائع کے مطابق موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لئے بنائے گئے ونٹر پیکیج کو جنوری سے شروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جبکہ اضافی بجلی استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ 
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔ 
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلئے گئے ہیں جبکہ اپٹما، ایف پی سی سی آئی سمیت چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -قومی -