پنجاب میں نومبر، دسمبر اور جنوری میں سی این جی کیلئے گیس بند رہے گی: شاہد خاقان عباسی

پنجاب میں نومبر، دسمبر اور جنوری میں سی این جی کیلئے گیس بند رہے گی: شاہد ...
پنجاب میں نومبر، دسمبر اور جنوری میں سی این جی کیلئے گیس بند رہے گی: شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نومبر، دسمبر اور جنوری میں سی این جی کیلئے گیس بند رہے گی،گھریلو اور پاور سیکٹر ہماری ترجیحات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کے سسٹم پر سی این جی کیلئے گیس نہیں ہو گی جس کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب میں سردیوں کے تین ماہ سی این جی بند رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گھریلو اور پاور سیکٹر ہماری ترجیحات ہیں، سردیوں میں گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لئے سی این جی کیلئے گیس ہی نہیں ہو گی۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر پاکستان کی لاگت دو ارب ڈالر تک ہو گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ایک ایرانی کمپنی نے بولی دی ہے اور کچھ مقامی کمپنیوں نے بھی بولی دی ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -