تیمرگرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،13 گرفتار

تیمرگرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،13 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو رو رپو ر ٹ ) تیمرگرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ امیونیشن برامد کرلی گئی، اس سلسلے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر دیر لوئیر قاسم علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ انسپکٹر روشن زادہ خان نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گیھرا تنگ کرتے ہوئے ماہ ستمبر کے دوران مختلف کاروائیوں میں ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک رائفٹر، تین چارجرز، بیس کارتوس، اٹھیس سوگرام چرس ، دس جوڑئے بازوگان سمیت تیرہ مشتبہ گان کو گرفتار کرکے تھانہ تیمرگرہ میں ان کے خلاف مقدمات درج کیں ہیں ، اسی طرح تیز رفتاری کے پانچ مقدمات بھی درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ انسپکٹر روشن ذادہ خان نے بتایا کہ تیمرگرہ بازار کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور ٹریفک روان دواں رکھنے کیلئے تیمرگرہ بازار سے تجاویزات مکمل ختم کی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہسپتال روڈ ، گورگوری چوک ، ریسٹ ہاوس چوک میں قائم غیر قانونی ٹیکسی سٹنڈکا خاتمہ کر دیا ہے ۔ انسپکٹر روشن ذادہ خان نے کہاکہ جرائم کی خاتمہ کیلئے تیمرگرہ کے داخلے و خارجی راستوں پر پولیس کی اٖضافی نفری تعینات کر دی ہے جس سے تیمرگرہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ ہوا ہے۔