سٹار پلس کی بھولی بھالی ’اکشرا‘ اس وقت کہاں ہے اور کیا کام کر رہی ہے؟ دیکھ کر مداح حیران پریشان رہ جائیں گے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار پلس کے معروف ڈرامے ’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں بھولی بھالی بہو کا کردار ادا کرنے والی اکشرا ان دنوں بھارت کے سب سے متنازعہ ٹی وی پروگرام بگ باس کے سیزن 11 میں حصہ لے رہی ہیں۔
کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حنا خان (اکشرا) نے 2009 میں سٹار پلس کے ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے 8 سال تک اس پروگرام میں ایک سیدھی سادھی بہو کا کردار ادا کیا۔ اب وہ کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام بگ باس کے سیزن 11 کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ یہ ٹی وی پروگرام بھارت کا سب سے متنازعہ ترین ٹی وی پروگرام سمجھا جاتا ہے جس میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جو ماضی میں کسی نہ کسی تنازعے کا شکار رہے ہوں۔
بگ باس سیزن 11 کا ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے اور پہلے ہفتے میں ہی حنا خان نے انگریزی زبان میں مہارت کے باعث اپنی ایک منفرد شناخت بنالی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی انگریزی کا رعب بھی جھاڑنا شروع کردیا ہے، بالخصوص وہ شلپا شندے کو انگریزی سے نا آشنا ہونے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا چکی ہیں۔
اس کے علاوہ حنا خان نے پہلے ہی ہفتے سستی شہرت کیلئے شاہد آفریدی پر طرح طرح کے الزامات لگانے والی عرشی خان سے بھی جنگ شروع کردی ہے۔ عرشی خان جو کہ بہت منہ پھٹ بھی ہیں انہوں نے حنا خان کو ” پتلی ڈولی بندرا“ کا لقب عنایت کردیا ہے۔الٹا نام لینے پر حنا خان بھڑک اٹھیں اور پیش گوئی کردی کہ عرشی خان کو بہت جلد اٹھا کر شو سے باہر پھینک دیا جائے گا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔