دشمن کمزوراوربزدل ہے وہ چوردروازے سے حملہ کرتا ہے، امریکااوراس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے:فضل الرحمان

دشمن کمزوراوربزدل ہے وہ چوردروازے سے حملہ کرتا ہے، امریکااوراس کے حواریوں ...
دشمن کمزوراوربزدل ہے وہ چوردروازے سے حملہ کرتا ہے، امریکااوراس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے:فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن کمزور اور بزدل ہے جو چور دروازے سے ہم پر حملہ کرتا ہے، سی پیک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، امریکہ نے اسی سی پیک پر متنازعہ بیان دیا ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے، امریکہ اور اس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے۔پانامہ پاکستان کے لئے بین الاقوامی سازش ہے اور اگر حکمرانوں نے اس بین الاقوامی سازش کا شکار ہو کر امریکہ کی غلامی کی تو پاکستان کی عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا: خورشید شاہ
مینگورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی، آج بھی سازش پکڑی گئی ہے اورہم ڈٹ گئے ہیں،پارلیمنٹ میں ہمارے جوانوں نے اس کوشش کو 24گھنٹے میں ناکام بنادیا، کوئی مائی کالعل ختم نبوت قانون کونہیں چھیڑسکتا۔ میں ان سازشی عناصر کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ان سازشوں سے باز آجائیں ورنہ انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔جمیعت علمائے اسلام(ف) اس وقت قوم کی آواز ہے،جب بھی اسلام پر کوئی آزمائش آئی تو جے یوآئی میدان میں اتری اور عوام کی اصل طاقت بن کر ان سازشوں کو بے نقاب کیا۔میں پاناماکوپاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش دیکھ رہاہوں،میں کسی حکمران کی جنگ نہیں لڑرہا،پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے لیے ابتدا سیاسی بحران سے ہوگی۔پاکستان چین کے ساتھ نیا اقتصادی دورشروع کرنا چاہتا ہے،پاکستان ترقی کی طرف جاناچاہتاہے،یہاں بحران پیداکئے جار ہے ہیں ۔ ہم نے انگریز کو اس سر زمین پر پنپنے نہیں دیا تو امریکہ کی کیا جرات کے وہ پاکستا ن کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چوردروازے سے پا رلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، سازشیں ناکام ہوگئیں،ان کومنہ کی کھانی پڑی ہے۔ میں پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ اگر آپ میںاخلاقی جرات ہے تو کھل کر علمائے کرام کے شکر گزار بنیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -