چوری، جیب تراشی میں ملوث عرفان جیب تراش گینگ کے3ملزم گرفتار

چوری، جیب تراشی میں ملوث عرفان جیب تراش گینگ کے3ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ کی کارروائی۔چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث عرفان جیب تراش گینگ کے3ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر انوسٹی گیشن پولیس نے چوری اور جیب تراش گینگ کے سرغنہ عرفان ذوالفقارسمیت اس کے ساتھی پیار سبحانی اور عرفان امین کو گرفتارکر کے ملزمان  سے 07موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔

مزید :

علاقائی -