قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ، پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا معاملہ زیر غور آیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ، پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ، پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا معاملہ زیر غور آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمیٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس معاملہ زیر غور آیا ، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے اجلاس میں بتایا کہ 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس پر وفاق کی جامعات عملدرآمد ہو گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈسپیرٹی الاؤنس وفاقی حکومت کی جانب سے آیا ۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دیے گئے بجٹ میں ڈسپیرٹی الاؤنس کو شامل کیا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اساتذہ کو مارکیٹ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی ضروری ہے ، حکومت پنجاب تمام جامعات کیلئے یکساں ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی پالیسی اپنائے ۔