پیوٹن کی 70 ویں سالگرہ، بیلاروسی صدر نے تحفے میں ٹریکٹر دے دیا

پیوٹن کی 70 ویں سالگرہ، بیلاروسی صدر نے تحفے میں ٹریکٹر دے دیا
پیوٹن کی 70 ویں سالگرہ، بیلاروسی صدر نے تحفے میں ٹریکٹر دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن 70 برس کے ہوچکے ہیں، ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی اتحادی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے انہیں ٹریکٹر کا تحفہ دیا ہے.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لوکاشینکو نے روسی صدر کو بیلاروسی ساختہ ٹریکٹر کا سرٹیفکیٹ اس وقت پیش کیا جب دونوں رہنماؤں نے جمعے کو پیوٹن کے آبائی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کونسٹنٹین پیلس میں ملاقات کی۔

بیلا روسی صدر نے بعد ازاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باغیچے میں بھی ٹریکٹر کا وہی ماڈل استعمال کر رہے ہیں جو انہوں نے صدر پجوٹن کو تحفے میں دیا ہے.