بھارت میں ٹینک کی نال پھٹنے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک

بھارت میں ٹینک کی نال پھٹنے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک
بھارت میں ٹینک کی نال پھٹنے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سالانہ فائرنگ مشق کے دوران ایک ٹینک کی نال پھٹنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ "ڈیلی پاکستان گلوبل" کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں جھانسی شہر کے قریب بابینا کنٹونمنٹ میں جاری فائرنگ مشق کے دوران پیش آیا جہاں ٹی 90ٹینک کی نال پھٹ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ بیرل پھٹنے کے بعد زخمی فوجیوں کو ملٹری ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ٹینک کا ڈرائیور بھی اس واقعے میں زخمی ہوا تھا جو تاحال زیرعلاج ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے اس واقعے پر گہرے دکھ اور مرنے والے فوجیوں کے پسماندگان کے ساتھ اظہارتعزیت کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔