عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ایک بار پھر ہنگامی لینڈنگ

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ایک بار پھر ہنگامی لینڈنگ
عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ایک بار پھر ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے ڈی آئی خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

جیو نیوز کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں عمران خان اور ان کے ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کیا ہوئی ہے، اس حوالے سے معلوم کیا جارہا ہے، عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -