پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان پر مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج کیا گیا،ذرائع کے مطابق محمود خان پر سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کا الزام ہے ،محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی،ذرائع اینٹی کرپشن کاکہنا ہے کہ محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔