بی ایل اے کے 'زراب' کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف

بی ایل اے کے 'زراب' کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف
بی ایل اے کے 'زراب' کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے "زراب" کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جوسینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے، بی ایل اے کی جانب سے بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زراب کے خفیہ سیل قائم کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے کے یہ خاموش سپاہی اہم تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، زراب کی برسوں کی خاموشی، روزانہ کی محنت کے ساتھ مل کر انہیں کراچی حملے کی طرح مہلک حملے کرنے کے قابل بناتی ہے۔