کراچی : فلیٹ سے بنگالی شہری کی لاش ملنے کا معمہ حل ،واقعہ بد اخلاقی کا شاخسانہ نکلا

کراچی : فلیٹ سے بنگالی شہری کی لاش ملنے کا معمہ حل ،واقعہ بد اخلاقی کا شاخسانہ ...
کراچی : فلیٹ سے بنگالی شہری کی لاش ملنے کا معمہ حل ،واقعہ بد اخلاقی کا شاخسانہ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں فلیٹ سے بنگالی شہری کی لاش ملنے کا معاملہ ، تھانہ شیر شاہ شعبہ تفتیش نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔
تفتیشی پولیس کے مطابق مقتول ناصر کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث 20 سالہ ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا گیا ، دوران تفتیش ملزم سفیان نے انکشاف کیا کہ مقتول سے کچھ عرصہ قبل دوستی ہوئی تھی، مقتول کو بداخلاقی کی بنا پر قتل کیا۔
تفتیشی پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول گزشتہ 8 سال سے فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا، ملزم سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، مقتول کے ورثاءتاحال سامنے نہیں آسکے۔ 
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول بنگالی تھا جس کی پاکستانی شناختی دستاویزات بھی نہیں ملیں ، مقتول کی لاش6 اکتوبرکو فلیٹ کے اندر سے ملی تھی۔