یوتھ فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے ، عباس جٹ

یوتھ فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے ، عباس جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) یوتھ فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، جس سے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں حاصل ہوں گی، یوتھ فیسٹیول جیسے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) UC-134کے جنرل سیکرٹری عباس علی جٹ نے اپنے مرکزی دفتر میں یوتھ فیسٹیول کے شرکاءاور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا(ن) لیگ بہترین کارکردگی کی بناءپر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہر میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس گراﺅنڈ کی بحالی کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، یوتھ فیسٹیول جیسے اقدامات ہوتے رہنے چائیں اس سے نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں، تفریح کے مواقع اور بہترین ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔