نامعلوم افراد متحرک، شہر قائد میں رات گئے مختلف جگہوں پر آگ لگادی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد جلنے لگا ، نامعلوم افراد نے رات گئے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کی اور جگہ جگہ آگ لگادی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میںنامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور بس کو آگ لگا کر غائب ہوگئے۔ سیوک سنٹر پر بھی نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کردی ۔ داو¿د چورنگی ، نمائش چورنگی ، قائد آباد، شیر شاہ چورنگی اور نیشنل ہائی وے پر بھی نامعلوم افراد متحرک ہوئے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ دوسری طرف پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے اور پورے شہر میں نامعلوم افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔