کراچی،پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور

کراچی،پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور
کراچی،پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مقامی عدالت نے شاہراہ فیصل پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بدھ کی رات شاہراہ فیصل ٹاو¿ن سے گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے تیس ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر ان کی ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں :سمارٹ فونز کے بعد پنجاب حکومت کا کسانوں کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ،زرعی آلات اور مشیری آدھی قیمت پرملے گی

فیصل واوڈا پرتھانہ ایئرپورٹ میں کار سرکار میں مداخلت کا الزام تھا۔ بدھ کی رات کراچی کی شاہراہ فیصل پر احتجاج کے باعث کئی گھنٹے تک ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کے احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا تھا۔