پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزادکا5سال کی تنخواہ ڈیم فنڈمیں دینے کااعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ایس116 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ تمام ممبر قومی و صوبائی اسمبلی پر برتری لے گیا ہے اور ان کے اس اعلان کو جان کر عمران خان بھی خوش ہوجائیں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منتخب ہونے کے بعد رکن سندھ اسمبلی ملک شہزادنے5سال کی تنخواہ ڈیم فنڈمیں دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے5سال کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کراؤں گا، وزیر اعظم عمران خان کے مشن کو لے کر چلوں گا اور پاکستان اور سندھ سمیت کراچی کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔