”ارینج نہیں بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے کیونکہ دونوں صورتوں میں ۔۔“وزیر مملکت زرتاج گل نے ایک اور بیان دے کر سوشل میڈیا پر ’ہنگامہ ‘برپا کر دیا 

”ارینج نہیں بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے کیونکہ دونوں صورتوں میں ۔۔“وزیر ...
”ارینج نہیں بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے کیونکہ دونوں صورتوں میں ۔۔“وزیر مملکت زرتاج گل نے ایک اور بیان دے کر سوشل میڈیا پر ’ہنگامہ ‘برپا کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اکثر اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی ہیں اور خبروں کی زینت بھی بنتی ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیاہے ۔
مقامی ویب سائٹ ” سٹی 42 “ نے ایک رپورٹ شائق کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ زرتاج گل کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خو ب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ” ارینج نہیں بلکہ محبت کی شادی کرنی چاہیے ،دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے۔ زرتاج گل سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لَو میرج کر کے تباہ ہو۔
زرتاج گ±ل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا ہے اور انہیں فخر ہے کہ ا±ن کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت ا±نہیں بہت پسند ہے۔میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے بعد دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا۔وزیر مملکت زرتاج گل نےاپنی پسندیدہ غذاکے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ابلا ہوا انڈہ، پشاوری چپلی کباب اور سبز چائے بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل نے2010 میں پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں رضا سے شادی کی تھی۔

مزید :

قومی -