بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد42ہوگئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے بلوچستان نے مون سون بارشوں کے باعث ہونے والےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق صوبےکے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران 24بچوں سمیت 42افرادجاں بحق ہوئے جبکہ 14بچوں سمیت19 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے1591گھر مکمل منہدم ،15ہزار797گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سےایک لاکھ 68 ہزار 41افراد متاثرہوئے،593مویشی ہلاک ہوئے ، بارشوں سے7 پلوں اور اور179کلومیٹر سڑکیں کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اےکے مطابق بارشوں سے 59ہزار719ایکڑ پرفصلیں تباہ اور 5 ہیلتھ یونٹس کو بھی نقصان پہنچا۔